ای پولیس پوسٹ ایپ سے 17 لاکھ 70 افراد چیک، 595 اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار
داؤدخیل(نماندہ دنیا)پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ماہِ نومبر 2026 کے پہلے 15 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری، شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ17 لاکھ 70 افراد کو چیک کیا گیا۔
595 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتارکیاگیا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کی مختلف فیلڈ فارمیشنز اپنے فرائض بھرپور تندہی سے سر انجام دے رہی ہیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اور جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے ۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزید استفادہ کیا جائے اورسروس ڈلیوری کا عمل مزید آسان بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کی ماہ نومبر کے پہلے 15 دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments