یوایم ٹی:پختونخوا پولیس کے بچوں کیلئے 5کروڑکے سکالرشپس

یوایم ٹی:پختونخوا پولیس کے بچوں کیلئے 5کروڑکے سکالرشپس

ٹیوشن فیس میں 90فیصد رعایت اور مفت ڈیجیٹل سکلز بھی سکھائی جائینگی

لاہور (خبر نگار )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے خیبر پختونخوا پولیس کے حاضر سروس افسروں و اہلکاروں اور شہدا کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے 5 کروڑ روپے کے سکالرشپس مختص کر دئیے جنکے تحت اہل امیدواروں کو ٹیوشن فیس میں 90فیصد رعایت دی جائیگی، یو ایم ٹی اپنے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم لائیو ایکس کے ذریعے ایک ہزار حاضر سروس افسروں اور شہداکے بچوں کو مفت ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ بھی دے گی تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں ۔صدر یونیورسٹی ابراہیم حسن مراد کی خصوصی دلچسپی اور سرپرستی میں منظور کیا گیا یہ خصوصی تعلیمی پروگرام پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور شہداء کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے عزم کا عکاس ہے ۔اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس پشاور میں پختونخوا پولیس اور یوایم ٹی ر کے درمیان ایم اویو پر دستخط کیے گئے ۔ پختونخوا پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ویلفیئر شیر اکبر خان جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر سید بلال اور سینئر ایڈوائزر پروفیسر سجاد قمر نے معاہدے پر دستخط کئے جسکے تحت یونیورسٹی پولیس اہلکاروں اور شہداکے بچوں کو پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں سکالرشپس فراہم کریگی۔ اس مقصد کیلئے 5کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...