ملت ٹریکٹرز کا ایک اور سنگِ میل، واسا پنجاب کو 85 ٹریکٹرفراہم

 ملت ٹریکٹرز کا ایک اور سنگِ میل، واسا پنجاب کو 85 ٹریکٹرفراہم

صوبائی وزیر بلال یاسین ، چیئرمین واسا شیر خان کا تقریب میں جدید مشینری کا معائنہ سی ای او ملت ٹریکٹرز راحیل اصغر نے پیداواری صلاحیت ، معیاری مصنوعات کو اجاگر کیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف ٹریکٹر ساز ادارے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام واساپنجاب کو 85 ٹریکٹر بمعہ جدید مشینری اور مختلف امپلیمنٹس حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ 1964 سے معیاری، قابلِ اعتماد ٹریکٹرز اور جدید مشینری کی تیاری سے ملت ٹریکٹرز اپنے 62 سالہ صنعتی سفر کے دوران ملکی معیشت، مقامی صنعت اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے ۔سی ای او ملت ٹریکٹرز راحیل اصغر نے خطاب میں ادارے کے صنعتی سفر، پیداواری صلاحیت، معیاری مصنوعات کو اجاگر کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین اور چیئرمین واسا پنجاب شیر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ سرکاری حکام، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور ملت ٹریکٹرز کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ واسا کے حوالے کیے جانیوالے 85 ٹریکٹر جدید مشینری اور ضروری امپلیمنٹس سے لیس ہیں۔ یہ مشینری واسا کی آپریشنل استعداد میں اضافے اور صوبے بھر میں پانی فراہمی، نکاسی آب اور متعلقہ شہری خدمات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور چیئرمین واسا شیر علی خان نے جدیدمشینری کا معائنہ کیا۔ ملت ٹریکٹرز بہترین کوالٹی، قابلِ اعتماد کارکردگی اور مناسب قیمتوں کی بدولت نا صرف کسانوں بلکہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کی بھی اولین ترجیح ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...