شہریوں کو لڑانے کی مزاحمت کی جائے گی،سیف الدین

شہریوں کو لڑانے کی مزاحمت کی جائے گی،سیف الدین

سڑکوں پر خونریزی کی بات کراچی کے شہریوں کو براہ راست دھمکی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو خون بہانے کی دھمکیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں،غنڈہ گردی، خون ریزی اور شہریوں کو آپس میں لڑانے کی ہر کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔حقوق کے مطالبہ پر سڑکوں پر خونریزی کی بات براہ راست کراچی کے شہریوں کو براہ راست دھمکی ہے ، کراچی کسی ایک جماعت یا لسانی گروہ کا نہیں، پورے پاکستان کے لوگوں کا شہر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی میں خون بہانے کی دھمکیوں، سٹی کونسل کے اجلاس طلب نہ کرنے ، کراچی کے مسائل حل اور حکومتی کرپشن اور نااہلی کے خلاف اپوزیشن کے ایم سی بلڈنگ میں کراچی کے منتخب نمائندوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ صوبہ بننے کے مسئلے پر دھمکیوں کے بجائے دلیل سے بات کریں،صوبہ یا ایڈمنسٹریٹو آئین کے تحت جو عوام چاہیں گے وہی ہوگا، یہاں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی میں خون بہنے کی بات کرنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔بلاول بھٹو کے بیان سے پیپلز پارٹی کی ذہنیت کھل کر سامنے آگئی، سیاسی اختلافات اور عوامی مطالبات کا جواب تشدد کی دھمکیوں سے نہیں دیا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ احتجاج کے دوران تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...