ہماری بیٹیاں پاکستان کا اصل چہرہ، روشن مستقبل، حنیف عباسی
خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ 14ویں انٹر ورسٹی تائیکوانڈو ویمن چیمپئن شپ 2026-27کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف جامعات کی طالبات کو ایک پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ پاکستان کے مختلف علاقوں، آزاد کشمیر، بلوچستان اور پنجاب سے آنے والی بچیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ہماری بیٹیاں پاکستان کا اصل چہرہ اور روشن مستقبل ہیں، خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومتوں کو چاہیے کہ نوجوانوں بالخصوص بچیوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور جدید سہولیات فراہم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments