اقبال ٹاؤن :طالبعلم کوتشدد کانشانہ بنانیوالا استاد گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں طالبعلم پر تشدد ، پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانیوالے استاد کو گرفتار کر لیا۔
بچے کی والدہ نے تھانے میں درخواست دی کہ اس کا بیٹا جواد نجی سکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہے ، جسے سکول کے استاد ابوبکر نے تھپڑ مارے جوپہلے بھی بچے کو مارتا تھا، اس بارے میں انتظامیہ کو پہلے بھی آگاہ کیا گیا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پولیس نے حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے استاد ابوبکر سے انکوائری کی، جس نے بچے کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے استاد کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments