ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کل سے نیا ترمیمی ججز روسٹر جاری

 ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کل سے نیا ترمیمی ججز روسٹر جاری

24 دسمبر تک نافذ ،چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ تمام اپیلوں پر سماعت کریگا

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کل23 نومبر سے نیا ترمیمی ججز روسٹر جاری، 11 ڈویژن بینچ سول و فوجداری اپیلوں جبکہ 28 سنگل بینچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کرینگے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل شبیر شاہ نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا جو 24 دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریگا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں بینچ بینکنگ و کمرشل اپیلوں، جسٹس فیصل زمان ،جسٹس چودھری اقبال،جسٹس احمد ندیم اور جسٹس وقار حیدر کی سربراہی میں بینچ سول اپیلوں ،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں بینچ قتل ، فوجداری اپیلوں، جسٹس عاصم حفیظ کی سربراہی میں بینچ بینکنگ، کمپنی کیسز ومتعلقہ اپیلوں، جسٹس علی ضیا کی سربراہی میں بینچ نیب،فوجداری اپیلوں،جسٹس حسن نواز کی سربراہی میں بینچ ٹیکس ریفرنسز ، بینکنگ اپیلوں جبکہ جسٹس جواد ظفر کی سربراہی میں بینچ منشیات وفوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...