جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

 جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

28سالہ نوجوان عدیل عباس کے دل کا خراب والو کامیابی سے تبدیل کردیا گیا

لاہور (این این آئی)جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں جدید کارڈیک سرجری کی سہولت کا عملی آغاز، پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے دوران 28سالہ نوجوان عدیل عباس کے دل کا خراب والو کامیابی سے تبدیل کردیا گیا۔مریض کی پہلی آورٹک والو ریپلیسمنٹ (اے وی آر)سرجری معروف کارڈیو تھوریسک سرجن ڈاکٹر حسنات خان کی سربراہی میں کی گئی۔ سٹیٹ آف دی آرٹ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی سہولیات کیساتھ پیچیدہ امراض قلب کے علاج کا سلسلہ جاری ہے ، 250بستروں پر مشتمل یہ جدید کارڈیک ہسپتال پنجاب میں امراض قلب کے علاج کے اہم مرکز کے طور پر سامنے آرہا ہے ۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق آئندہ ہفتے 40سالہ خاتون مریضہ کے ایٹریل سیپٹل ڈیفیکٹ (اے ایس ڈی)کی سرجری کی جائیگی، دو مریضوں کی کورونری آرٹری بائی پاس سرجریز (سی اے بی جی)بھی کی جائینگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرقیادت نئے کارڈیک ہسپتالوں کے ذریعے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...