مریم نواز راشن کارڈ : ورکرز کی رجسٹریشن تیز کرنیکا فیصلہ
جون 2027 تک کیلئے اہل محنت کشوں کی تعداد 15لاکھ تک بڑھائی جائیگی،کمشنر
لاہور(خبر نگار )کمشنر سوشل سکیورٹی ڈاکٹر ذوالفقار کھرل کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا۔ صوبہ بھر میں قائم سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی، ریکوری اہداف اور مریم نواز راشن کارڈ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیکر مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے نئے ورکرز کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ نئے ورکرز کی تعداد میں بھرپور اضافہ کیا جائے اور نئے یونٹس کی سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن کو تیز کیا جائے ۔ تمام ڈائریکٹرز اپنے علاقوں میں ورکرز کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں ۔کمشنر نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسروں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے کہا کہ ہر افسر کی کارکردگی کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ، تمام افسر اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا جون 2027 تک مریم نواز راشن کارڈ کیلئے اہل محنت کشوں کی تعداد 15 لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments