ایف آئی اے کی کارروائی، 3غیر قانونی پٹرول پمپس سیل
تینوں پٹرولیم پمپس کوغیر قانونی طور پر چلایاجارہاتھا،چھاپے میں4 ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کا غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن،شہر میں 3 غیر قانونی فیول سٹیشنز بند، 4 ملزم گرفتار، کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے غیر قانونی فیول سٹیشنز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ چھاپہ مار ٹیم نے 3 فیول سٹیشنز کا معائنہ کیا۔کاروائی کے دوران گل حسن فلنگ سٹیشن، سٹار آٹوز فلنگ سٹیشن اور ملک پٹرولیم کو چیک کیا گیا۔تینوں پٹرول پمپس پر Explosive Department کی جانب سے جاری K- Form کے بغیر پٹرول فروخت کیا جا رہا تھا۔ ایف آئی اے ٹیم نے پر کارروائی کے دوران 4 ملزموں عمر، وسیم اقبال، ملک اعجاز اور ظہور کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر تینوں فیول سٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائی اوگرا آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments