وفاق،بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق
اسحاق ڈار، ایاز صادق،سرفراز بگٹی کی ملاقات ، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام پر زور
اسلام آباد (آن لائن،این این آئی ) بلوچستان کی ترقیاتی ضروریات، امن و امان کی صورتحال اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے ۔ شرکا نے صوبے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں مسلسل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس ہواجس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی جی ایس پی پلس سٹیٹس کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے متعلقہ تمام حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ جائزے کے اہم مراحل سے قبل مقررہ تقاضوں پر بروقت عمل درآمد، وزارتوں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور فعال سفارتی روابط کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments