منہاج یونیورسٹی کا کانووکیشن آج ہوگا
لاہور (سیاسی نمائندہ)منہاج یونیورسٹی لاہور کا سالانہ کانووکیشن آج اور کل یونیورسٹی کیمپس میں ہوگا۔ 1700 طلبہ کو ڈگریاں دی جائینگی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کرینگے ۔ نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانیوالے پر 100 طلبہ کو گولڈ میڈلز، 250 کو رول آف آنر جبکہ 150 طلبہ و طالبات کو میرٹ سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، فیکلٹی ممبران، اساتذہ کرام ودیگر شرکت کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments