سکول ناڑی میں4چار کلاس رومز کی تعمیر کیلئے پیپر ورک شروع
ایک کروڑ 45 لاکھ کے فنڈزسے نئے کلاس رومز کی تعمیر کاکام پایہ تکمیل کو پہنچے گا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)دامن مہاڑ کے تاریخی قصبہ ناڑی کے مکینوں کی سنی گئی ، محکمہ تعمیرات نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ناڑی میں4 چار کلاس رومز کی تعمیر کیلئے پیپر ورک شروع کر دیا ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز خوشاب کے مطابق ایک کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈزسے ان نئے کلاس رومز کی تعمیر کاکام اگلے چھ مہینوں میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا ، واضح رہے کہ سکول میں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش پیش نظر سکول کی موجودہ عمارت ناکافی تھی ہونے کی وجہ سے طالبات کی اس اہم ترین درسگاہ میں تدریسی عمل جاری رکھنے میں شدید دشواریاں حائل تھیں ۔ حکومت پنجاب نے کلاس رومز کی تعداد میں اضافے کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دے کر شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔علاقہ کے مکینوں نے سکول میں مزید چار کلاز رومز کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments