طلبہ یونین کو بحال کیا جائے ،سٹوڈنٹس رائٹس کنونشن

 طلبہ یونین کو بحال کیا جائے ،سٹوڈنٹس رائٹس کنونشن

تعلیمی فیسوں میں کمی اور بجٹ کا 4 فیصد تعلیم کے لئے مختص کیا جائے ، رانا سکندر

میانوالی (نامہ نگار)طلبہ یونین کو بحال کیا جائے ،تعلیمی فیسوں میں کمی کی جائے اور بجٹ کا 4 فیصد تعلیم کے لئے مختص کیا جائے ،سرکاری سکولوں کی نجکاری/آؤٹ سورسنگ بند کی جائے ،طلبہ کو ہاسٹل و ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائے اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کیا جائے ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ سرگودھا ڈویژن کے ناظم رانا سکندر نے اسلامی جمعیت طلبہ میانوالی کے زیر اہتمام سٹوڈنٹس رائٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت طلبہ شدید مسائل کا شکار ہیں، عملاً تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل بنایا جا رہا ہے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین پر پابندی سے طلبہ کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے ، تعلیمی اداروں میں طلبہ کے منتخب نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں جبکہ طلبہ کی نمائندگی ہی موجود نہیں ہے انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔بجٹ میں تعلیم کے لئے کم از کم 4 فیصد رکھا جائے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کی سہولیات کم ہیں ان میں اضافے کی فوری ضرورت ہے لیکن جب بجٹ ہی نہیں ہوگا تو یہ مسائل کیسے حل ہونگے . انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ تعلیم ہمارے حکمرانوں کی ترجیح ہی نہیں ہے اس لیے اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...