بڑے جمپ اور سڑک کی خستہ حالی، مسافروں کیلئے شدید مشکلات

 بڑے جمپ اور سڑک کی خستہ حالی، مسافروں کیلئے شدید مشکلات

چھوٹی گاڑیاں کاریں موٹر سائیکل جمپوں سے ٹکرا کر حادثات کا شکار ہو رہے

داؤدخیل(نماندہ دنیا) جناح بیراج کی مشرقی سائیڈ ٹول پلازہ کے قریب پرائیویٹ ٹھیکیدار کی جانب سے تعمیر کیے گئے بڑے جمپ اور سڑک کی خستہ حالی مسافروں کے لیے شدید مشکلات اور حادثات کا سبب بننے لگی ہے ۔ چھوٹی گاڑیاں خصوصاً کاریں موٹر سائیکل جمپوں سے ٹکرا کر حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، نہ ہی جمپ کو کلر کیا گیا ہے جس سے شہریوں اور مسافروں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔علاقہ مکینوں اور مسافروں کے مطابق جناح بیراج کی مشرقی جانب ٹول پلازہ کے قریب سڑک کا ایک حصہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، لیکن تاحال اس کی تعمیر و مرمت نہیں کی جا سکی۔ سڑک پر بنائے گئے غیر ہموار اور بڑے جمپ گاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، جبکہ رات کے وقت حادثات کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ ہائی ویز اور ذمہ دار حکام کی جانب سے اس اہم شاہراہ کی مرمت اور حفاظتی اقدامات نہ کرنا تشویش ناک ہے ۔ روزانہ اس راستے سے گزرنے والے مسافر، فیملیز اور چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیور شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی، محکمہ ہائی ویز کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح بیراج مشرقی سائیڈ ٹول پلازہ کے قریب سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کروائی جائے ۔ بڑے جمپ ختم کرکے سڑک کو ہموار کیا جائے اور رات کے وقت نمایاں وارننگ سائن اور حفاظتی یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ایک اہم شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟ متعلقہ حکام فوری توجہ دے کر عوام کو سفری مشکلات اور حادثات سے محفوظ بنائیں۔۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...