غیر قانونی پریکٹس کرنیوالے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل
طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت متحرک کردارا دا کر رہا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں صحت عامہ سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کے دو غیر قانونی پریکٹس کرنے والے عطائی ڈاکٹروں کے کلینکسیل کر دیئے گئے ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نبیل سلیم اعوان نے گزشتہ روزضلع کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور طبی مراکز کی جانچ پڑتال کی.چیف ایگزیکٹو آفیسر خوشاب نے اپنی ٹیم کے مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، ہومیو کلینکس اور تشخیصی لیبارٹریز کا تفصیلی معائنہ کیاقوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ایس او پیز کی عدم تعمیل پر 2 کلینکس کو موقع پر ہی سیل کر کے ایف آئی آر کا اندراج کروادیا۔ اور ان کے کیسز مزید کاروائی کیلئے ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیئے ڈاکٹر نبیل سلیم اعوان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ، شفاف اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت متحرک کردارا دا کر رہا ہے انشاء اﷲ عوام الناس کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے غیر قانونی پریکٹس کرنیوالے عطائیوں کیخلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ضمن میں کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments