اینٹوں کی مصنوعی قلت سے تعمیراتی کام ٹھپ

اینٹوں کی مصنوعی قلت سے تعمیراتی کام ٹھپ

حکومتی طور پر شروع کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافے کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آلودگی /سموگ کی روک تھام کیلئے بھٹہ خشت بند رکھنے کے پیش نظر بھٹہ مالکان کی طرف سے اینٹوں کی مصنوعی قلت سے تعمیراتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے اور ان کاموں کی لاگت میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ،بھٹوں کی بندش کے بعد مالکان نے مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے جس سے پرائیویٹ اور حکومتی طور پر شروع کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت اول اینٹ کا فی ہزار ریٹ 25ہزار روپے سے تجاوز کر چکا ہے ،حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بھٹہ مالکان کیخلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے جس کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو تعمیراتی کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...