لیگی رہنما کی 30 مرلہ کوٹھی کی رجسٹری میں مبینہ بے ضابطگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں محکمہ ریونیو کے مبینہ ٹاؤٹ مافیا اور رجسٹری برانچ کی کارکردگی سے متعلق ایک نیا تنازع سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
، جہاں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنماء کی سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع 30 مرلہ کوٹھی کی رجسٹری میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تحریر کے مطابق مذکورہ جائیداد کی رجسٹری کے لیے تقریباً 21 لاکھ روپے کے سرکاری واجبات ظاہر کیے گئے ، جبکہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جائیداد کی اصل مالیت اور قابلِ ادائیگی سرکاری فیسیں تقریباً 35 لاکھ روپے بنتی تھیں، تاہم مبینہ طور پر صرف 4 لاکھ روپے سرکاری فیس وصول کرکے رجسٹری مکمل کر دی گئی۔ اس مبینہ ردوبدل سے سابق ایم پی اے کو تقریباً 17 لاکھ روپے جبکہ سرکاری خزانے کو لگ بھگ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ معاملے نے محکمہ ریونیو میں رجسٹریوں کی جانچ پڑتال، سرکاری واجبات کے تعین اور متعلقہ اہلکاروں کے کردار پر توجہ مرکوز کر دی ہے ۔ تاہم شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے الزامات کی آزادانہ تصدیق اور متعلقہ رجسٹری، سرکاری ریکارڈ اور فیسوں کی وصولی بابت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ریونیو اس معاملے کا نوٹس لے کر حقائق کی جانچ اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے کوئی کارروائی کرتے ہیں یا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments