پرائس کنٹرول میکنزم ،تھرڈ پارٹی سے مانیٹرنگ کا فیصلہ
کوئی بھی آفیسر اس دوران موجود نہیں ہوتا،گرانفروشی کا تدارک ایک چیلنج بن گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی طرف سے سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے مبینہ فرضی رپورٹوں کے معاملہ کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق کامرس انڈسٹریز اور انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے علم میں یہ بات آئی کہ نیلامیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے حکومت نے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں مگر کوئی بھی آفیسر اس دوران موجود نہیں ہوتا، مڈل مین اور مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے اشیاء کے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گرانفروشی کا تدارک ایک چیلنج بناہوا ہے ، اور اس جانب ذمہ دار افسران کی عدم توجہی باعث تشویش ہے ، جس پر ضلعی سربراہان کو صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ایک ادارے کو متذکرہ امور کی خفیہ نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ،جس کی اطلاع پر ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر محکمانہ ایکشن ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments