پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کینو، پنک سالٹکے وسیع مواقع موجود ،سرگودھا چیمبر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر محمود کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کینو، پنک سالٹ، ہینڈی کرافٹس، چاول، پولٹری اور صنعتی مصنوعات کی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ضرورت دونوں ممالک کے چیمبرز کے درمیان مؤثر روابط اور تجارتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ملک عمر فاروق اور جنوبی افریقہ کے تجارتی وفد کے چیمبر دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قیصر محمود کھرل نے بتایا کہ اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران انہوں نے وہاں کے تاجروں کو سرگودھا میں کاروباری معاہدوں کے لیے مدعو کیا اور پیشکش کی کہ وہ ذاتی طور پر ان کے دورے کے اخراجات برداشت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments