فیصلہ سازی کیلئے عوامی ریفرنڈم کرنا ضروری ، غوث محمد
ہمارے قائدین کا پر اقدام عوام کی مشاورت سے اٹھے گا، لیگی رہنما
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے مطالبہ عوامی ترجیحات کے مطابق فیصلہ سازی کیلئے عوامی ریفرنڈم کرنا بے حد ضروری ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک نظریاتی جماعت ہے جو عوامی کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہے انشاء اﷲ ہمارے قائدین کا پر اقدام عوام کی مشاورت سے اٹھے گا، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیتے کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی عوام نے مسلم لیگ(ن) کو بھارہی میڈیٹ دے کر ایوانوں میں بھیجا اور عوامی میڈیٹ کے احترام میں کوئی بھی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی مینڈیٹ کے نتائج کو سامنے رکھ کر ان کی صوابدید کے مطابق ہی فیصلہ کرے گی اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں ں کی تشکیل کا نعرہ لگانے والوں پر بھی لازم ہے کہ عوامی کی رائے کا احترام کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments