مسز زرقہ اختر قائمہ کمیٹی برائے پولٹری فارمنگ کی چیئرپرسن مقرر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے سال 2026-27ء کیلئے مسز زرقہ اختر کو قائمہ کمیٹی برائے پولٹری فارمنگ کی چیٔرپرسن مقرر کر دیا۔
ان کی تقرری کو کاروباری برادری کے لیے خدمات اور پولٹری فارمنگ کے شعبے میں بہتری و ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر چوہدری سکندر علی، سینر نائب صدر رضوان فریال اور نائب صدر شیخ محمد وسیم نے مسز زرقہ اختر کو نئی ذمہ داری ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسز زرقہ اختر اپنی صلاحیتوں اور کاوشوں سے پولٹری فارمنگ کے شعبے کی ترقی، کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور چیمبر کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments