کچہری بازار میں لگنے والا جمعہ بازار منسوخ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے کچہری بازار میں لگنے والا جمعہ بازار منسوخ کر دیا، جس کے بعد نہ صرف بازار کے ٹھیکے کی بقا خطرے میں پڑ گئی ہے بلکہ بلدیاتی ادارے کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی آمدن بھی داؤ پر لگ گئی ہے ۔
میونسپل کارپوریشن نے شہر کے مختلف مقامات پر جمعہ بازار لگانے کا ٹھیکہ دے رکھا ہے ، جس کی مجموعی مالیت سے ادارے کو خطیر آمدن حاصل ہوتی ہے ، تاہم کچہری بازار سے جمعہ بازار ختم کیے جانے کے باعث ٹھیکیدار کی جانب سے مکمل ٹھیکہ ختم کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار کو ٹھیکے کی رقم کے علاوہ انکم ٹیکس اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تقریباً ایک کروڑ روپے کے اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔، ایسے میں ایک اہم مقام سے بازار کی منسوخی کو ٹھیکے کے مالی معاملات کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments