طلبہ کے تعلیمی وظائف کیلئے10لاکھ کی گرانٹ فراہم

 طلبہ کے تعلیمی وظائف کیلئے10لاکھ کی گرانٹ فراہم

یہ مالی معاونت طلبہ کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کے لیے دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چین کے قونصلیٹ جنرل لاہور نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کے تعلیمی وظائف کے لیے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کر دی۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) کو گرانٹ کا چیک پیش کیا۔یہ مالی معاونت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور ان کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کے لیے دی گئی ہے ۔ چین کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے فراہم کردہ یہ گرانٹ پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...