ایف ڈی اے ٹیم نے غیر قانونی بازار ، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا
ایف ڈی اے ٹیم نے غیر قانونی بازار ، تجاوزات کا خاتمہ کر دیابعض سٹال ہولڈرز اور عارضی دکانداروں کی جانب سے آپریشن میں مزاحمت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے نشاط آباد پل کے نیچے قائم غیر قانونی بازار اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران متعدد ٹھیلوں، ریڑھیوں، سٹالز اور عارضی دکانوں کا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ بعض سٹال ہولڈرز اور عارضی دکانداروں کی جانب سے آپریشن میں مزاحمت کی گئی، جس پر پولیس فورس طلب کر لی گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی مکمل کرکے غیر قانونی بازار کا صفایا کر دیا گیا۔ آمدورفت اور ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کو نشاط آباد پل کے نیچے قائم غیر قانونی بازار اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments