پولیس اہلکاروں کیلئےموبائل سرویلنس کیمرہ سسٹم کورس
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر آئی ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی
پولیس افسران و جوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی تکنیکی صلاحتیوں کو اپ گریڈ کرنے کے ضمن میں سندھ پولیس کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو کرائے جانے والے موبائل سرویلینس کیمرہ سسٹم کورس کے مکمل ہونے پر سینٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی جس میں کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے ضلع دادو کے افسران و اہلکاروں کو اسناد دی گئیں۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی، سندھ پولیس آی ٹی ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر، ایس پی اے وی سی اور دیگر فسران بھی شریک تھے۔ سی پی او سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی ہدایت پر سندھ کے تمام اضلاع کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرویلین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے متعلق تربیت کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے تاکہ پولیسنگ کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے اور شہر میں قیام امن اور سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ میں مصروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے جملہ امور کو موثر بنایا جاسکے۔