ایس ایچ او پریڈی کے قتل میں ملوث گارڈ جیل بھیج دیا گیا

ایس ایچ او پریڈی کے قتل میں  ملوث گارڈ جیل بھیج دیا گیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے ایس ایچ او پریڈی آغا اسد اﷲ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار مقتول کے محافظ کانسٹیبل نزاکت کو3مئی تک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے . . .

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے ایس ایچ او پریڈی آغا اسد اﷲ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار مقتول کے محافظ کانسٹیبل نزاکت کو3مئی تک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔ہفتے کو پریڈی پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائی کو سخت حفاظتی انتظامات میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ایس ایچ او ملزم نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے ملزم کی سرکاری ایس ایم جی کے خول ملےہیں اور ملزم ننے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد اس سے اتفاقیہ گولی چل گئی تھی جو اسد اﷲ کے سر میں لگی اور وہ ہلاک ہوگئے۔ گارڈ جیل منتقل

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں