برطرف انسپکٹرحسن عسکری کے گھرمیں فائرنگ،کھڑکیاں ٹوٹ گئیں

برطرف انسپکٹرحسن عسکری کے گھرمیں فائرنگ،کھڑکیاں ٹوٹ گئیں

ڈیفنس بی میں نامعلوم افراد نے برطرف انسپکٹر حسن عسکری کے گھر میں فائرنگ کردی

لاہور(کرائم رپورٹر) جس سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹو ٹ گئے ، حسن عسکری نے سی سی پی او شفیق گجر اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ۔حسن عسکری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کی زندگیوں کو سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز سے خطرہ ہے ۔ اس حوالے سے سی سی پی او شفیق گجر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اسکے بھائی جماعت علی نے درخواست دی ہے کہ حسن عسکری مجھے جان سے مارنا چاہتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں