اشیا کی زائد قیمت پر فروخت، 21 دکانداروں کے چالان، 77گرفتار
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 751مقامات پر چھاپے مارے
لاہور(اپنے نمائندہ سے )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 751مقامات پر چھاپے مارے اور اشیا کی زائد قیمت وصول کرنے والے 21 دکانداروں کے چالان کئے جبکہ17,500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ،52افراد کے خلاف مقدمات درج اور 77 کو گرفتار کرایا گیا جن میں سے 20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔