ڈولفن اہلکاروں نے شکایات کے انبار لگادیئے
ڈولفن فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے ڈی آئی جی آپریشنز کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے
لاہور(کرائم سیل)ڈولفن فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے ڈی آئی جی آپریشنز کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے اور کہا کہ پٹرولنگ گاڑیوں کے ٹائر خراب ہیں ،ہیوی بائیک پر حادثہ ہوجائے تو طبی سہولیات کا فقدان ہے ،عوامی شکایات پر کی جانے والی انکوائری میں اہلکاروں کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ ڈی آئی جی وقاص نذیر نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرادی۔