پنڈی بھٹیاں:63گینگ گر فتار ، 2کروڑ کا مال مسروقہ بر آ مد
جولائی میں 544ملزم زیر حر است ، بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی بر آ مد
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)حافظ آبادپولیس نے 63 چوروں ڈکیتوں،97 اشتہاریوں ں سمیت 544 ملزموں کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 94 لاکھ 86 ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ حافظ آباد پولیس نے ماہ جولائی کے دوران 63چور وں ڈکیتوں سمیت مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث 544 ملزم گرفتار کر لئے ۔ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 1 کروڑ 94 لاکھ 86 ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں اے کیٹیگری کے 25 اشتہاری مجرموں سمیت128 اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔اس کے علا وہ89 ریکارڈ یافتہ مجرم اور113 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجہ میں 102 منشیات فروش گرفتار کر کے 3600 گرام افیون،34کلو سے زائد چرس،630 بوتل شراب اور50 لٹر لہن قبضے میں لے لی گئی۔ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحرک ہے ۔