الہ آباد:ماں بیٹی کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، مرکزی ملزم گرفتار
تھانہ الہ آباد پولیس نے ماں بیٹی کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم ذیشان نواز گرفتار کر لیا
الہ آباد(نمائندہ دنیا)تھانہ الہ آباد پولیس نے ماں بیٹی کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم ذیشان نواز گرفتار کر لیا جبکہ 2فرار ہو گئے ۔ نواحی گاؤں نرمل کے کے خالدنے مقدمہ درج کرایا ذیشان نواز اور 3 نامعلوم افراد کا گینگ ہے جو لڑکیوں کوورغلاکر اپنے ڈیرے پر لے جاتے ،وہاں منشیات پلا کر زیادتی کرتے اور ویڈیوز بنا لیتے ہیں جن کے ذریعے ورثا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ۔ملزموں نے مجھ سے 5 لاکھ کا تقاضا کیا،50 ہزار وصول کر لئے ۔