کائنات امتیاز کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کائنات امتیاز کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کائنات امتیاز نے 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے ۔کائنات امتیاز 2010 اور 2014 میں ایشین گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھیں، انہوں نے آخری ون ڈے آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2023میں کھیلا۔کائنات امتیاز نے آخری ٹی ٹونٹی تھائی لینڈ کے خلاف اکتوبر 2022 میں کھیلا تھا، وہ کمنٹری کے شعبے سے بھی وابستہ ہو گئی تھیں۔کائنات امتیاز اب ویمن میچ ریفری کے بھی فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ویمن میچ ریفری کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...