دورہ پاکستان،سری لنکا ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا
دورہ پاکستان،سری لنکا ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا 13 رکنی دستے میں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے آٹھ ارکان سمیت پانچ ٹیم آفیشلز شامل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا مینز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق 13 رکنی دستے میں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے آٹھ ارکان سمیت پانچ ٹیم مینجمنٹ آفیشلز شامل ہیں، سری لنکا ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالا سری لنکا کے ہیڈ کوچ، دو کھلاڑیوں اور دیگر دو آفیشلز کے ساتھ کل اسلام آباد پہنچیں۔سری لنکا ٹی ٹونٹی سکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی کل اسلام آباد پہنچیں گے ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments