ایشین گیمز،قومی سکواش ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

 ایشین گیمز،قومی سکواش ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ایشین گیمز،قومی سکواش ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے 1 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 سلور اور 2 برانز میڈلز اپنے نام کرنے والی پاکستان سکواش ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر والہانہ اور شاندار استقبال کیا گیا۔ قومی ہیروز کی وطن واپسی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکواش کے شائقین، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، پرستاروں اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ہار پہنا کر ان کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ اس تاریخی اور پرمسرت موقع پر ایئرپورٹ کا ماحول جشن کا منظر پیش کر رہا تھا اور مداحوں نے اپنے قومی ہیروز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ترجمان نے ایشین گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایئرپورٹ پر ان کا حوصلہ بڑھانے اور والہانہ استقبال کے لیے آنے والے تمام شائقین اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ قومی سکواش ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا پرچم سر بلند رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...