9کلو چرس،1100 گرام ہیروئن 109 بوتل شراب برآمد،8ملزم گرفتار

 9کلو چرس،1100 گرام ہیروئن  109 بوتل شراب برآمد،8ملزم گرفتار

جھیڈو گاؤں میں سرعام منشیات فروشی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے 3 منشیات فروشوں شاکر عرف شاکری ، الیاس نور اور سجاد عرف چینی کوگرفتارکر لیا ،6 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔تھانہ باٹا پور پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے ،ملزم علی رضا اور اسلم مسیح سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن،فہیم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزموں نے نہر کنارے منشیات فروشی کا اعتراف کیا ۔مصطفی آباد پولیس نے گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی 109 بوتل غیر ملکی شراب برآمدکر کے ملزم کاوش شہزاد کو گرفتار کر لیا۔دوسری کارروائی میں منشیات فروش وسیم سے ڈھائی کلو سے زائد چرس برآمد کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں