آصف ہاشمی کیخلاف نیب ریفرنسز پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی
لاہور(اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کیخلاف نیب ریفرنسز پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور خلاف میرٹ بھرتی کیسز پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے دونوں کیسز میں فریقین وکلا کے مزید دلائل طلب کر رکھے ہیں ۔آصف ہاشمی سمیت ریفرنس میں شامل دیگر ملزم عامر خان، وزیر ،محمد اشرف، ثنا اللہ، خالد بیگ اور جنید احمد وغیرہ پیش ہوئے ۔نیب ریفرنس کے مطابق آصف ہاشمی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر سایہ چلنے والے ماڈل سکولز،کالجز اور ہسپتالوں میں 950 افراد بھرتی کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments