کامونکے :بیٹیوں کی پیدائش پر بیوی کو زندہ جلا دیا
کامونکے (نمائندہ دنیا )بدبخت نے بیٹیاں پیدا ہونے پر بیوی کو زندہ جلا دیا، ملزم کمسن بیٹیوں کو ساتھ لیکر فرار ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ واہنڈو کے علاقہ کوٹ شیخو میں عتیق احمد کی شادی4سال قبل موضع تمبولی کی رہائشی ثوبیہ ہوئی جس سے مسلسل تین بیٹیاں پیدا ہوئیں جسکی وجہ سے آئے روز عتیق بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ، گزشتہ روز سہ پہر کے قریب عتیق نے ثوبیہ کو آگ لگا دی، وہ مدد کیلئے اردگرد کے لوگوں کو پکارتی رہی لیکن کوئی نہ پہنچا اور ثوبیہ گھر کے صحن میں جھلس کر جاں بحق ہو گئی، ملزم بیوی کو جلانے کے بعد تینوں کمسن بیٹیوں کو لیکر موقع سے فرار ہوگیا ، واہنڈو پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔بیوی کو جلا دیا