چور رات کی تاریکی میں 8بکرے لے اڑے

چور رات کی تاریکی میں  8بکرے لے اڑے

دوکوٹہ (نامہ نگار)دوکوٹہ میں چور رات کی تاریکی میں 8بکرے لے اڑے ۔بتایا گیا ہے کہ چک205 ڈبلیو بی کے رہائشی مصور حسین کے بھانے سے رات کی تاریکی میں چور 8 بکرے لے گئے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ چوری کی پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے اور رات کا سکون بھی برباد ہو چکا ہے ، اہالیان علاقہ نے ڈی پی او وہاڑی سے پولیس گشت موثر بنا کر چوروں کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں