مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں سمیت 4افراداغوا

مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں سمیت 4افراداغوا

قصور(نمائندہ دنیا)چار مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا گیا، شاد مان کالونی پتوکی کی رہائشی صبا بی بی کی23سالہ بہن (م)بی بی گھر سے باہر گئی واپس نہ آنے پراغوا کاشبہ ظاہرکیا جارہاہے۔

 اولکھ بونگا کے رہائشی حنیف کی18 سالہ بھتیجی (س) بی بی کوملزم نوید نے اغواکرلیا، محلہ جج والا کوٹ رادھا کشن سے ملزم رضوان انصاری نے نسیم بی بی کی 27 سالہ شادی شدہ بیٹی (ز) کو اغواکر لیا ، جمشیر کلاں کے رہائشی محمد سلیم کے 18 سالہ بیٹے ہمایوں کونامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔

اغوا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں