3اوباشوں کی 13سالہ لڑکی سے زیادتی،تشدد،2گرفتار

3اوباشوں کی 13سالہ لڑکی سے زیادتی،تشدد،2گرفتار

قصور ،الہ آباد(خبرنگار،نمائندہ دنیا)چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں کوٹ وٹواں میں 3 اوباشوں نے محنت کش کی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا.

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2ملزموں کو گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق محنت کش طفیل کی13 سالہ بیٹی (ا) گھر میں واش روم نہ ہونے کے باعث قریبی فصلوں میں رفع حاجت کے لئے گئی، فصلوں میں چھپے ملزموں سیف اللہ،تنویر اور طاہر نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا، ویمن میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں ڈاکٹر سدرہ ریاض نے میڈیکل میں زیادتی ہونے کی تصدیق کر دی، 13سالہ لڑکی(ا) کی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ،پولیس نے لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، ڈی پی او قصور طارق عزیز نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ چھانگا مانگا کو فوری کارروائی کا حکم دیا اور ڈی ایس پی سی آئی اے کی سر براہی میں 6 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی،متاثرہ لڑکی اور اہلخانہ نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب سے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں