ٹریفک حادثات ،4افراد جاں بحق ،لڑکی سمیت 4 زخمی

 ٹریفک حادثات ،4افراد جاں بحق ،لڑکی سمیت 4 زخمی

فیروزوالہ، ننکانہ، قصور (تحصیل رپورٹر، خبر نگاران) مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ،لڑکی سمیت 4شدید زخمی ہو گئے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر واقع آبادی مکی موڑ کے قریب تیز رفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار18سالہ نوجوان عبداللہ موقع پرد م توڑگیا ،کوٹ عبدالمالک کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم جواں سالہ خاتون چل بسی، لاہور روڈ پر بس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان عاقب پرویزکی جان لے لی ،جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن قریب تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں حرا چوک ننکانہ صاحب میں 2تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکرکے نتیجہ میں 18سالہ نوجوان معیزعلی جان کی بازی ہارگیا۔لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ دریں اثناقصور کے نواحی گاؤں شیخم میں 18سالہ غلام حیدر اپنی 14سالہ کزن آمنہ بی بی کے ساتھ موٹر سائیکل پر ہلہ سے پتوکی آرہا تھاکہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا گئے ،جس کے نتیجہ میں دونوں شدیدزخمی ہوگئے ،جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا گیا،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں