شہر کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر ) لاہور میں مختلف واقعات میں 3افراد کی لاشیں ملیں ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار ، پناہ گاہ کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔۔۔

 فیکٹری ایریا ، شنگھائی بریج کے قریب 60سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، مصطفی ٹاؤن نہر سے تیرتی ہوئی 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں