سیالکوٹ:لین دین کے تنازع پر فائرنگ،نوجوان کو قتل

سیالکوٹ:لین دین کے تنازع پر فائرنگ،نوجوان کو قتل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ چونڈہ میں رفقت کو یعقوب اور شیراز نے موبائل پر فون کرکے حویلی بلایا اور اس سے توں تکرار شروع کردی ۔۔۔

اسی اثنا اسامہ خان اور اذان گاڑی میں آئے اور آتے ہی رفقت سے گالی گلوچ کی اور فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں رفقت شدید زخمی ہو کر گر پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رفقت نے ملزموں سے بھاری رقم لینی تھی جسکے تنازع پر ملزموں نے اسے قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے والد شفقت کی رپورٹ پر  مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں