ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے پرملزموں کیخلاف مقدمہ درج

ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے پرملزموں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ویڈیو بناکر شہریوں کوبلیک میل کرنے پرملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے بلال گنج کے قریب وقاص نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکی قابل اعتراض ویڈیو بناکر اسے ہراساں اور بلیک میل کیاگیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ہی علاقے علی پارک کے رہائشی فضل رسول نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکے والد کو ویڈیو بناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں