جنگلی پرندے فروخت کرنیوالا گرفتار، 10ہزار جرمانہ

جنگلی پرندے فروخت کرنیوالا گرفتار، 10ہزار جرمانہ

لاہور (ویمن رپورٹر )سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی پرندے اُلّو فروخت کرنیوالے کو کامیاب سٹنگ آپریشن کے بعد گوجرانوالہ شہر سے۔۔

 گرفتار کر کے دس ہزار جرمانہ جبکہ دو دیگر کارروائیوں میں خرگوش اور تلیئر کے گرفتار دو شکاریوں کو 60ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا ۔تفصیلا ت کے مطابق فوری طور پر ایک کامیاب سٹنگ آپریشن لانچ کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور اُس کے قبضہ سے پانچ کم سن اُلّو برآمد کرلئے اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم کاچالان مرتب کرکے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر اُسے مبلغ دس ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں