گوجرانوالہ:بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ:بچی سے زیادتی  کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد سفیان نے درخواست دی کہ میری بیٹی ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے گئی تو راستہ میں ملزم فہد نے اس سے زنا بالجبر کی کوشش کی جس پر مقامی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم فہد کوچوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں