بغیر نقشہ منظوری عمارتوں کی تعمیر ، 10افراد کیخلاف مقدمات

 بغیر نقشہ منظوری عمارتوں کی تعمیر ، 10افراد کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری عمارتوں کی تعمیر کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تھانہ سمن آبادکے علاقے محلہ امین آباد میں میونسپل کارپوریشن ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا۔ اس دوران ذوالفقار، اصغر، حبیب، اور ناصر سمیت 10 افراد کو بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری پراپرٹیز کی تعمیر کرتے ہوئے پایاگیا۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں