کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی بحفاظت واپسی کیلئے درخواست دائر

کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی  بحفاظت واپسی کیلئے درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی بحفاظت واپسی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

 درخواست عبدالمقسط سلیم کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا پر حملوں کا سلسلہ 10اپریل سے شروع ہوا،حکومت پاکستان نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود طلبا کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات نہیں کئے ،عدالت طلبا کی حفاظت یقینی بنانے اور بشکیک سے بحفاظت واپس بلانے کے احکامات صادر کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں