محلے کی لڑائی ، خاتون کو بیٹے سمیت تشدد کا نشانہ بنا دیا

محلے کی لڑائی ، خاتون کو بیٹے سمیت تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محلے کی لڑائی میں خاتون کو بیٹے سمیت تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ میں کرن نامی خاتون کی معمولی بات پر ہمسایوں سے لڑائی ہوئی ۔۔

جس کے بعد شمیم نامی ملزمہ نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور مذکورہ خاتون کو بیٹے سمیت مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں